مریم نواز

شہباز شریف کو روک کر جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ جعلی حکومت نے کس ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے اور شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر روکا گیا، جس کی مذمت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر روکنا، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ سلیکٹڈ ان سے کتنا خوفزدہ ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آج صبح 4 بج کر 50 منٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے لاہور سے دوحہ روانہ ہونا تھا جہاں قطر میں 10دن قرنطینہ کے بعد ان کی لندن روانگی تھی، تاہم انہیں لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے روک کر دوحہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے