شہباز شریف

شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں شورشرابے کا ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان کو قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے پارلیمنٹ میں شور شرابے کا ذمہ داروزیر اعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل جو کچھ ہواعمران خان کے کہنے پر ہوا، ان کا کہنا ہے کہ کل عمران خان نیازی کے حکم پر یہاں گالی گلوچ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ میں ہونے والے شور شرابے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کل ایوان میں پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کل ایوان میں ایسے الفاظ کہے گئے جو زبان پر لانا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  جناب اسپیکر آپ کا فرض تھا کہ کل ایوان میں یہ سب کچھ ہونے سے روکتے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ  کل ایوان میں گالم گلوچ ہوئی اسپیکر صاحب آپ نے نہیں روکا۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب، جس طرف سے بھی یہ سب کچھ ہوا میں نے روکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے