خرم دستگیر

سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع کردیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ 4 سال میں پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیا، پاکستان کو آگے لے جانے میں چین نے ہماری مدد کی، سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی بنیاد رکھ دی، نوازشریف کا ایجنڈا تعمیر و ترقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے