پی پی چیئرمین

سیاسی اختلافات کو اختلافات تک ہی رکھیں، دشمنی نہ کریں، بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی امیرالمومنین بننا تو کوئی ٹائیگر فورس سے ملک چلانا چاہتا ہے، سیاسی اختلافات کو اختلافات تک ہی رکھیں، دشمنی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں، اُمید ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دیا جائے گا، اُمید ہے کہ ملک کے عوام اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انصاف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے تیسری مرتبہ ہائی کورٹ بار کی تقریب میں آنے کا موقع ملا ہے، ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کے لیے آتی رہیں، لاہور ہائی کورٹ کو آج تک کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کم وسائل اور زیادہ محنت سے بتایا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں، آپ بھی مانیں کہ میں محب وطن ہوں اور میں بھی مانوں کہ آپ بھی محب وطن ہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کی عزت و احترام کرتا ہوں، ن لیگ، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کا ہو، آج پھر ملک میں انتقام اور تقسیم کی سیاست نظر آ رہی ہے، یہ انتقام اور تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی واپس لے کر آئے۔

واضح رہے کہ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے کہا اگر ہمارے پرانے سیاست دان پرانے طریقے سے لڑتے رہیں گے تو مسائل کا حل نہیں نکال سکیں گے، میں چاہتا ہوں روایتی سیاست کو دفن کریں اور ملک کو نئی سمت میں لے کر جائیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جب تک ہم یہ فیصلہ نہیں کریں گے، تب تک فرق نہیں پڑتا، پرانی سیاست کریں گے تو جو بھی وزیرِ اعظم بنے گا ملک نہیں چلے گا، معاشی مسائل سے نہیں نکل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے