دوست محمد مزاری

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت متعدد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری سمیت متعدد سیاسی شخصیات (ن) لیگ میں شامل ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، بعض افراد کا باضابطہ طور پر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جارہا ہے، ( ن) لیگ کے نقطہ نظر سے جھنگ کا ضلع 2018 کے الیکشن میں خالی تھا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ این اے 100 سے مولانا آصف معاویہ، بابر سیال، پی پی 125 سے نیلم سیال مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 131 سے فیصل حیات جبوانہ بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 189 سردار ریاض خان مزاری، پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے