مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کسی ادارے کیخلاف نہیں بلکہ ایک جمہوری تحریک ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کسی ادارے کے خلاف نہیں اور نہ ہی ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کو اصل شکل میں بحال کرنا چاہتی ہے کیونکہ ملک میں سویلین حکومت کی شکل میں آمریت قائم ہے اور 2018 میں انتخابات نہیں بلکہ انتخاب ہوا جبکہ ہماری جدوجہد اسی سلیکشن کے خلاف ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کسی ادارے سے جنگ نہیں ہے بلکہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد تک ہماری تحریک جاری رہے گی اور آئین کے ساتھ کھیلنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کر چکی ہیں اور انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے