مفتاح اسماعیل

حکومت 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کے ٹیکس کم کرسکتی ہے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کم ازکم 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کے ٹیکس کم کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کم ازکم 300 یونٹ تک گھریلوصارفین کے ٹیکس کم کرسکتی ہے، 300 یونٹ تک کے صارفین کے ٹیکس ختم کرنے سے پہلے آئی ایم ایف سے پوچھنا پڑے گا، بلوں کے معاملے پر اگر آئی ایم ایف سے بات کرلیں تڑی نہ لگائیں تو وہ بات مان جائے گا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو بجلی کے بلوں سے سیلز ٹیکس ختم کرسکتی ہے، مگر جو ہدف ہے وہ تو حاصل کرنا ہوگا، اگر بجلی کے بلوں سے سیلز ٹیکس ختم کریں گے تو کہاں سے جمع کریں گے؟ اگر پراپرٹی، زرعی آمدن، سروسز سیکٹر پر سیلزٹیکس لگانے سے گریز کریں گے تو غریبوں پر ہی لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 22-2021 میں 1350 ارب روپے محکمہ بجلی کو سبسڈی کی مد میں دیے گئے تھے، 23-2022 میں بھی شاید 1350 ارب روپے سبسڈی کی مد میں محکمہ بجلی کو دیے گئے ہیں، ہم پچھلے 20 سے 30 سال سے اصلاحات نہیں کررہے، جو بجلی کا بل ادا نہیں کرتے اس کا خمیازہ بھی بل دینے والے صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے