فیصل سبزواری

حکومت کا کراچی سے دبئی تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) حکومت نے کراچی سے دبئی تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شہریوں کو سستی سفری سہولت میسر آئے گی، اس حوالے سے لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ سے رابطہ کرلیا ہے جس نے سروس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی این ایس سی کو معاملات طے کرنے کی ہدایت دے دی ہے، جلد ہی ایران کے لیے فیری سروس بھی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے