جنرل عاصم منیر

معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف

کراچی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کیڈٹس کو پاکستان کی سمندری سرحدوں کے محافظ بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث سمندری شعبہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ڈومین مسلسل بدل رہی ہے، وہی بحری افواج غالب ہوں گی جو جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے