حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ نے جے یو آئی کی کامیابی کو پی ڈی ایم کی مضبوطی قرار دے دیا

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا حافظ حمد اللہ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران جے یو آئی کی کامیابی کو پی ڈی ایم کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کےپی میں جمعیت علمائےاسلام (جے یو آئی)کی کامیابی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جے یو آئی کی کامیابی اپوزیشن کی کامیابی ہے، مریم نوازکی مولانا فضل الرحمٰن کو مبارکباد خوش آئند ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔

واضح رہے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے جاری بیا ن میں یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں شریف فیملی کو جنید صفدر کی شادی پرمبارکباد پیش کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ پی ڈی ایم پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کا جنازہ نکالے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے