بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، شازیہ مری

شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے بارے میں غلط اندازہ لگایا ہے۔ شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے ڈپلومیٹک ایجنڈے میں لاکھوں سکھ یاتری پاکستان آئے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ پیپلز پارٹی کی ترجمان نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ مودی کے منشور میں بس کشمیر پر قبضہ اور وہاں کی اقلیتوں کےلیے زمین تنگ کرنا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے