بھارت آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے۔

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے پانچ طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، پوری قوم کو ناز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے یہ برتری حاصل کی ہے بھارت سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، ہم نے بھارت کے جنگی جہاز گرائے، کسی شہری کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا، بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے