پیپلزپارٹی

بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی نشست پر کامیاب ہونے والے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی ہے۔ سابق صدر سے ملاقات کرنے والے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اور مولوی نوراللہ شامل ہیں۔ بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اسمبلی کی 11، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 10، 10، آزاد 6 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم ایک نشست کا نتیجہ رکا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے