شازیہ مری

بلاول بھٹو کو اپنے ملک کے عوام کی قوت پر بھروسہ ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو عوامی قوت و طاقت پر بھروسہ ہے۔ پیپلزپارٹی کو ہر بار دھاندلی کے سہارے ہرایا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سے کٹھ پتلی حکمران پریشان اور خوفزدہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اس دورے کے متعلق من گھڑت اور جھوٹی باتیں کی جارہی ہیں۔

رہنما پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔ جعلی اکاوَنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے، قوم کو بتایا جائے کہ 33 ارب روپے کہاں ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو بغیر سفارتی استثنیٰ امریکا نہیں جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے