بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا روسی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے روسی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں بلیک سی گرین انیشیٹو کی میعاد ختم ہونے سے عالمی سپلائی چین میں ممکنہ خلل سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب سے دوطرفہ اور دیگر معاملات پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو میں روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے کہا کہ بلیک سی گرین انیشیٹو کی میعاد ختم ہونے سے دنیا بھر میں خوراک کی نقل و حمل کا نظام متاثر ہوگا، جس سے فوڈ سیکیورٹی اور مہنگائی کے چیلنجز بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلیک سی گرین انیشیٹو کی مدت میں توسیع کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ انہوں نے اس معاملے میں یوکرین اور ترکیہ کے ساتھ حالیہ بات چیت پر سرگئی لاروف کو اعتماد میں لیا اور پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا۔

وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو دورۂ پاکستان کی دعوت کی یاد دہانی کرائی، مستقبل میں دوطرفہ رابطے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے