رانا ثناء اللہ

ایم کیو ایم کا انتخابی عمل سے علیحدہ ہونا جسٹیفائیڈ ہے، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا کہ  ایم کیو ایم کا انتخابی عمل سے علیحدہ ہونا جسٹیفائیڈ ہے، افسوس کہ کراچی کی بڑی پارٹی اس عمل سے علیحدہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم)  پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے  وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ   ایم کیو ایم نے جو موقف دیا ہے وہ سراہنے کے قابل ہے، ایم کیو ایم کے علحیدہ ہونے سے بلدیاتی الیکشن کی ساکھ متاثر ہوگی۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے