خرم دستگیر

اگلے ہفتے ن لیگ کی الیکشن مہم شروع ہوجائے گی۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے ن لیگ کی الیکشن مہم شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قراردینا ہوتا تو 9 مئی واقعات کو بنیاد بنا کر جاسکتے تھے۔ کیا کوئی نگراں وزیر 2 دن پہلے استعفا دے کر الیکشن لڑ سکتا ہے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، بند کمروں میں ن لیگ کے امیدواروں کے انٹرویو ہورہے ہیں، شیڈول کے مطابق الیکشن مہم چلائیں گے، ہماری 26 دن کی الیکشن مہم ہوگی۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کے نام فائنل ہونے پر اگلے ہفتے ن لیگ کی الیکشن مہم شروع ہوجائے گی، ہم ورچوئل جلسے نہیں کریں گے، نواز شریف جلسوں سے خطاب کریں گے، ہم الیکشن کے لیے گلی کوچوں میں جا رہے ہیں۔ ہم سے سینیٹ الیکشن میں انتخابی نشان چھین لیا گیا تھا، ہمارے سینیٹ میں تمام امیدوار آزاد کھڑے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن نوازشریف کسی سے نہیں لڑے، 2013 کا الیکشن شفاف کہا جاسکتا ہے، ملک کو گھبیر مسائل سے نوازشریف نکالا، سول بالادستی کے لئے ن لیگ نے جدوجہد کی، مہنگائی کا خاتمہ، روزگار فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے