آصف زرداری

آصف زرداری کا چوہدری شجاعت اور شہبازشریف سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری نے چوہدری شجاعت اور شہبازشریف سے رابطہ کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے دوبارہ ملاقات کی، ملاقات میں اعتماد کے ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت ہوئی۔ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ بہت جلد ہمارا وزیراعلی پنجاب ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلی پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے اور دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے