الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا اور سندھ حکومت کے مؤقف کو بھی زیر غور لایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے مؤقف اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کوشش کی، بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز سیکرٹری وزارت داخلہ سے میٹنگ کی گئی، وزارت داخلہ سے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فوج اور رینجرز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا تھا، وزارت داخلہ نے مطلع کیا کہ پولیس نفری کی کمی کے پیش نظر فوج اور رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی نہیں دے سکتے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریری طور پر بتایا گیا کہ فوج اور رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورسز دستیاب ہوں گے، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ کراچی کے اکثر پولنگ اسٹیشنز یا تو حساس یا انتہائی حساس ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا کہ فی الحال انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے