الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا عمران خان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے عمران خان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے