اسرائیلی بربریت سے پورا سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔ مصدق ملک

مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بربریت سے پورا سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کو سب جانتے ہیں، اسرائیل انسانی حقوق پر تبصرے کر رہا ہے جس نے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی، اسرائیل نے انسانی حقوق کی پامالی کا ریکارڈ قائم کیا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا فلسطینوں پر دھاوا بولا گیا جو میڈیا نے دکھایا، اسرائیل میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، اسرائیل میں سیاسی کھیل کھیلا گیا، اسرائیل کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، اب ایسا ملک ہمارے انسانی حقوق پر تبصرے کرے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا جن لوگوں نے قوم ملک کی حفاظت کی، ان کے گھروں کو آگ لگائی گئی، جب اس معاملے میں محاسبہ ہوتا ہے تو اس کو انسانی حقوق کا رنگ دیا جا رہا ہے، ملک میں بغاوت کرنے کی کوشش کی، اسرائیل ان کے حق میں بول پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے