آصف زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سابق صدر نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔ ملاقات میں آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرِ خارجہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آصف زرداری نے برطانیہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے