وزیراعظم شہباز شریف

یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری غریبوں پر ظلم ہے،شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو  عوام دشمن  حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری غریبوں پر ظلم ہے، حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان کی معاشی خودمختاری گروی رکھ دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب سے حمزہ شہباز نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کو مہنگائی، غربت کے ساتھ ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ڈینگی وائرس سے متعلق حکومتی ڈیٹا ناقابل اعتبار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے