مراد علی شاہ

ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب کو ملک اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہیے۔ یوم پاکستان ہمیں ملک سے وفاداری سکھاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کے بعد ملک کے حصول کے لئے ایک منظم جدوجہد کی گئی تھی، یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنی چاہیے۔ آج کے دن ہمیں پاکستان کی سلامتی کا عہد کرنا چاہیے، ہمارا ملک کافی مشکلات سے گزرا ہے اور اب بھی مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہشمند پارٹی کیساتھ معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے