محسن نقوی

ہمیں منتخب ہو کر دوبارہ آنے کی کوئی دلچسپی نہیں۔ محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں منتخب ہو کر دوبارہ آنے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے بند روڈ ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 31 جنوری تک بند روڈ پروجیکٹ کو مکمل کرلیں گے یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے لیکن وقت پر مکمل ہو گا۔

محمس نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے امامیہ کالونی اور یوریا کھاد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، دو لاکھ ٹن کھاد 20 دسمبر سے آنا شروع ہوجائے گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں منتخب ہو کر دوبارہ آنے کی کوئی دلچسپی نہیں، وقت ختم ہونے پر گھر چلیں جائیں گے، آنے والا وزیراعلی ہم سے بہتر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے