خورشید شاہ

ہمیں جمہوریت، پارلیمنٹ اور آزاد اداروں کی ضرورت ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے جمہوریت، پارلیمنٹ اور مضبوط قومی اداروں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جبکہ تمام قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے تیل اور ڈالر کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچا دیں، ڈالر کی اْڑان ان سے کنٹرول نہیں ہو رہی ہے۔ ہمیں عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، قوم کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی، تعلیم ہے تو سب کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے