سراج درانی

ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراضات ہیں۔آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن لڑتے آئے ہیں، بینظیر شہید کے زمانے میں پنجاب سے سوئپ کیا، آمنے سامنے والی بات پولیٹیکل گیمنگ ہیں، ہم تلوار نکال کر لڑنا شروع نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ نہیں صرف مہینہ بتایا ہے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، ہم نے ہمیشہ الیکشن لڑے اور جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک واپس آنا چاہیے اور ہر لیڈر کو یہاں ہونا چاہیے، پارٹی لیڈر کو اپنی پارٹی کو لیڈ کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک آپ گراؤنڈ پر نہیں ہوتے آپ کو پتہ نہیں ہوتا کیا ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ احتساب عدالت نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی مناسبت سے معاملات دیکھنے ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں

گنڈاپور کسی ادارے کی حراست میں نہیں، انکی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے