شیری رحمان

ہمیں اداروں کی بے حرمتی اور بے عزتی نہیں کرنی چاہئے۔ شیری رحمان

کراچی (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی اور ریاستوں کی بے حرمتی اور بے عزتی سے گریز کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کی فرمائش پر لگے ہیں۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اپنی ایک حیثیت اور ساکھ ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھی الیکشن کمیشن سے بہت ساری شکایات ہوتی ہیں، ان کے فیصلوں پر ہم سوال بھی اٹھاتے ہیں اور حل بھی ڈھونڈتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اداروں کی بے حرمتی اور بے عزتی نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس فائز کل آذربائیجان جائینگے، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے