مریم نواز

ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے  پشاور  کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الظاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے  کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں،  ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرکے قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہداء کے خاندانوں کو صبر دے۔یاد رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے