ہمارا مطالبہ ہے کہ  وزیر اعظم کا دماغی علاج کرایا جائے

ہمارا مطالبہ ہے کہ  وزیر اعظم کا دماغی علاج کرایا جائے: مریم اورنگزیب

راولپنڈی(پاک صحافت)  راولپنڈی میں نون لیگ کے مقامی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےمسلم لیگ کی ترجمان اور  اپوزیشن رہنما نے کہا کہ حکومت این آر او نہ دینے کی باتیں کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا دماغی علاج کرایا جائے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو سکتی ہے تو فارن فنڈنگ کیس کی کیوں نہیں؟۔ انہوں نے کہا ہے کہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کے سامنے عظیم الشان اجتماع ہوگا، بہتر ہوگا اس سے پہلے ہی کیس کا فیصلہ دیدیا جائے۔ راولپنڈی میں نون لیگ کے مقامی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئٹہ جا کر بھی کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کا دماغی علاج کرایا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو سکتی ہے تو فارن فنڈنگ کیس کی کیوں نہیں؟ 19 جنوری کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کے سامنے عظیم الشان اجتماع ہوگا، بہتر ہوگا اس سے پہلے ہی کیس کا فیصلہ دیدیا جائے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2014ء میں اکبر ایس بابر نے فارن فنڈنگ کیس کیا اور اب تک 80 سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیں: ہم حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں کر رہا؟ جبکہ سٹیٹ بینک نے تحریک انصاف کے 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا بھی بتا دیا ہے۔ ملک بھر میں بدترین پاور بریک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں انہی نالائقوں نے 25 ہزار میگا واٹ عوام تک پہنچائی، سردیوں میں نہیں پہنچا سکے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نالائق، نااہل، چور اور کرپٹ حکمران کہتے ہیں کہ بجلی کا بحران بھی نواز شریف کی غلطی تھی، یہ لوگ شریف برادران پر الزام لگاتے ہیں جن کے دور میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔ یہ لوگ اپنی نااہلی اور نالائقی کو چھپانے کے لئے یہ کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے