ہم حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں

ہم حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

لندن (پاک صحافت)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں اس سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دراڑ کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں اگر ایک جماعت اس اتحاد سے دور ہوتی ہے تو وہ خود کو سیاسی طور پر نقصان پہنچائے گی۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی امریکا کا سفر کرنے کے بعد کچھ دنوں سے لندن میں ہیں، جہاں ان کی بہن اور بہنوئی کی طبعیت کووڈ 19 کی وجہ سے کافی خراب تھی، وہ کووڈ ٹیسٹ کے بعد رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق سے انکار بھی کیا کہ وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملے تھے کیونکہ انہیں برطانیہ کے قرنطینہ قواعد کے تحت گھر چھوڑنے سے منع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف سانحہ مچھ پر سیاست کر رہی ہے: مریم نواز

‎انہوں نے بتایا کہ سیاست میں ’اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہونی ہے اور تمام جماعتیں اس پر تھک چکی ہیں، یہاں تک کہ اگر ایک جماعت کسی وجہ سے اتحاد سے دور ہوتی ہے تو وہ خود کو سیاسی طور پر تباہ کردے گی‘۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’اس مداخلت نے ہم سب کو نقصان پہنچایا ہے اور صاف بات ہے کہ یہ جاری نہیں رہ سکتی اور تمام سیاسی گروہ یہ جانتے ہیں‘۔

جب ان سے ایل این جی کرپشن ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حالیہ وارنٹس جاری کرنے کی اطلاعات پر جواب چاہا تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’جیل سے مجھے ڈر نہیں لگتا، (اگرچہ) میں اس کا منتظر نہیں ہوں لیکن میں پہلے بھی وہاں تھا اور یہ مجھے دوبارہ ڈال سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے