اپوزیشن سیاست کے نام پر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش کررہی ہے

ہزارہ کمیونٹی ہمیشہ دہشتگردی کا نشانہ بنتی رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکے گی:گورنر پنجاب

سیالکوٹ (پاک صحافت) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےہے کہا کہ  ہزارہ کمیونٹی کو بار بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے،دشمن ملک میں دہشتگردی کے درپے ہے پاک فوج دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بات انہوں نے شہری میاں نعیم احمد کے بیٹے کی شادی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چودہری سرور نے کہا کہ حکومت سمیت پوری قوم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور ان شا اللہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھار پھینکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ہزارہ کیمونٹی کے ساتھ ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جتنے مرضی جلسے اور لانگ مارچ کر لے لیکن اس موومنٹ میں شامل گیارہ جماعتوں کی دال نہیں گلے والی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف سانحہ مچھ پر سیاست کر رہی ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ عوام نے سب مہنگائی سمیت بہت کچھ برداشت کر لیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو ریلیف ملے اور بہت جلد عوام کو ریلیف ملے گا۔قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے معاون خصوصی عنصر فاروق کی رہائش گاہ واقع ماچھی کھوکھر میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 2018 میں موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ماہر معیشت کہہ رہے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا لیکن اللہ کے فضل سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹا اور 20 بلین ڈالر کا کرنٹ اکانٹ خسارہ میں تھا بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت خسارہ ختم کیا گیا ہے۔

چودہری سرور نے کہا کہ کورونا نے دنیا کے مضبوط ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے ایسی گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ کرنے میں کامیابی ملی جبکہ فیصل آباد میں ٹیکسائل یونٹس میں کام کرنے کیلئے مزدور نہیں مل رہی. انھوں نے کہا کہ 170 بلین روپے سے کورونا سے متاثر ہونے والی حقیقی اور مستحق ڈیڑھ کروڑ فیملیز کی کفالت کی. اس مشکل وقت میں 65این جی اوز کی مدد سے 20لاکھ لوگوں میں رضاکاروں کے ذریعے راشن پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ شائد یہ مستحق اور غریب لوگوں کی دعاں کا نتیجہ ہے کہ آج کورونا پر قابو پانے میں کامیاب رہی.انہوں نے کہا آب صاف پانی کے منصوبوں کے ذریعے ہر ایک کو پینے کا صاف پانی دیں گی. انشا اللہ عام آدمی کے مسائل کو حل کریں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے