لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ سے شہبازشریف کی ضمانت کے متعلق وضاحتی بیان جاری

لاہور (پاک صحافت) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت کے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ جس میں ترجمان نے میڈیا کو قیاس آرائیوں سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی ضمانت چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے منظور کرلی تھی۔ جبکہ بروقت ان کی رہائی عمل میں نہ آنے پر میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اب لاہور ہائیکورٹ کے ترجمان نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہوچکی ہے۔ ججوں کے دستخط ہونے کے بعد ان کی ضمانت کے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ لہذا اس حوالے سے ذرائع ابلاغ پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے