کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام کو گاڑیاں، موبائل، لیپ ٹاپ اور عمرے کے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کل قرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، لیپ ٹاپ، سیل فون اور عمرے کے ٹکٹ دیے جائیں گے، لوگ اپنے ساتھ آئی ڈی کارڈ لے کر آئیں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی پر قافلہ آزادی نکالیں گے، عوام کل پاکستان کا پرچم لے کر شارع فیصل پہنچیں۔ شارع فیصل سے ہم ریلی لے کر نمائش چورنگی تک آئیں گے، کل ہم لاکھوں پرچم تقسیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے ہمارا امیج پوری دنیا میں خراب ہوا۔ ہمیں 9 مئی کے واقعے کو 14 اگست کی خوشی سے تبدیل کرنا ہے۔