گوادر

گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا

گوادر (پاک صحافت) بلوچستان نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گوادر کو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دیا گیا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلی نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، برساتی پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

تھر میں بچوں کی شرح اموات کی خبروں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے