جاوید لطیف

کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا دیا جائے گا؟۔ جاوید لطیف کا سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا سوال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا دیا جائے گا؟۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون سی غیر ملکی طاقتیں عمران نیازی کو گرفتار نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں؟۔ حکومت بتائے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی میں کون سی غیر ملکی طاقتیں حائل ہیں؟۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے کچھ نہ بتایا تو قوم کا غم و غصہ بڑھتا جائے گا، عمران خان کو آج بھی یہ سہولت میسر ہے کہ جتھے لے کر جہاں مرضی پہنچ جائیں۔ 72 سال کا لڑکا کہہ رہا ہے کہ میری 75 سال کی بیوی گھر میں اکیلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہو کہ آپ کے خلاف مقدمات کی سنچری پوری ہونے والی ہے، آپ کوئی جرم نہ کرو تو آپ پر مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے