بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔بلاول بھٹو

مظفرآباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت پیپلزپارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن ہم ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح آزاد کشمیر میں بھی سلیکٹڈ کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ 10 تاریخ کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہے۔ کشمیر کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ نے دھاندلی کا مقابلہ کیا اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دیا۔

چیئرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا پیپلز پارٹی سے نسل در نسل کا رشتہ ہے۔ ہر جیالے کا جیل جانا ضروری ہوتا ہے اور وہاں ان کی ٹریننگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

چوہدری شجاعت

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے