بلاول بھٹو

کوشش ہے پیپلزپارٹی کی حکومت بنے، ہم عوام دوست پارٹی ہیں۔ بلاول بھٹو

مٹھی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پیپلزپارٹی کی حکومت بنے، ہم عوام دوست پارٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 15 مہینوں میں وفاقی حکومت میں بیٹھ کر احساس ہوا کہ اسلام آباد اور عوام کا فاصلہ بہت زیادہ ہے جو پاکستانی سیاست دانوں اور حکمرانوں کیلئے شرمندگی کی بات ہے۔ امید ہی نظر نہیں آتی کہ پاکستان کی مشکلات کب ختم ہوں گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں لوگ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں، خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کو غربت کی سونامی سے نہ نکال لیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پنجاب پر فوکس کریں، انہیں پنجاب میں بڑی مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سہارے نہ ڈھونڈے اپنے بل بوتے پر سیاست کرے۔ ملک میں عوام دوست حکومت چاہتے ہیں۔ گالم گلوچ کی سیاست میری تربیت میں شامل نہیں۔ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں نہ ہی ہم کسی ادارے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ایک خاص قسم کی لیول پلیئنگ فیلڈ سجائی جا رہی ہے مگر پیپلزپارٹی ہر پچ پر کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کےلیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے