مفتاح اسماعیل

جب تک ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاتا، غربت بڑھتی جائے گی، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما  مفتاح اسماعیل نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی  حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہے کہ جب تک ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو نہیں پایا جاتا، غربت بڑھتی جائے گی۔

تفصٰؒات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں اس سال جون میں پچھلے سال جون کی نسبت 15.37 فیصد زیادہ تھی۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں  یہ بھی  بتایا کہ غریب ترین 20 فیصد افراد کے لیے یہ اضافہ 17.58 فیصد تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل وفاقی حکومت کو پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پہلے ہی 2 کروڑ پاکستانیوں کو غربت میں دھکیل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے