کورونا وائرس

کورونا وائرس کے 830 نئے کیسز، مزید پچیس افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر کے نتیجے میں اموات اور مزید نئے کیسز کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچیس افراد جاں بحق جبکہ آٹھ سو تیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 964,490 ہوگئی ہے جن میں سے 908,648 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچیس افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے