کورونا وائرس

کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچاو کیلئے خصوصی ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد شہری اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم “اومیکرون” پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ این سی او سی کی جانب سے عوام کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

این سی او سی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرنے کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مکمل کروائیں، ماسک پہنیں اور وبا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروائیں اور قرنطینہ اختیار کر لیں۔ شہریوں کیلئے ہدایات جاری کرنے کے علاوہ این سی او سی کی جانب سے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے