عظمی بخاری

کورونا فنڈ کے پیسے کھانے والے بتائیں گے کہ کرپشن کیا ہوتی ہے! عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ کیا جا رہا ہے، کورونا فنڈ کے پیسے کھانے والے ہمیں بتائیں گے کہ کرپشن کیا ہوتی ہے۔  حکومت کو مخطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ آپ عام آدمی کو ریلیف نہیں دے سکتے اور نہ ہی مہنگائی ختم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کے ذریعے گھر بیٹھ کر ثبوت بنائے گئے،  شہباز شریف کیخلاف ثبوت آپ عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر جاتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ان کے پلے میں ڈھیلے کی کارکردگی نہیں، لیکن ان کی زبان دیکھ لیں، آپ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے آپ کرپٹ ہیں، آپ زراعت اور کورونا کے پیسے کھا گئے، آپ نے تو گھر بیٹھ کر ثاقب نثار کی آڈیو کی فرانزک کروا لی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے اپنے چوکیدار، ٹی بوائے اور اکاؤٹنٹ کے نام پر منی لانڈرنگ کی، ہماری خاندانی تربیت بہت کچھ کہنے سے روک دیتی ہے، شہباز گل صاحب اتنا گریں کہ اٹھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے