سراج الحق

کورونا، ڈینگی اور یہ حکمران قوم پر اللہ کا عذاب ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس، ڈینگی اور موجودہ حکمران پاکستانی قوم کے لئے اللہ تعالی کی طرف سے عذاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی شرائط پر غریب عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔ پیٹرول، گیس، گھی، چینی، آٹا اور ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں روزانہ اضافے سے عوام مصیبتوں میں گرفتار ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں حکومت ہی مافیاز کو سونپ دی گئی ہے۔ وزیراعظم اسی مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں جو ملک کی ترقی میں حائل ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا سال ہے جس میں وہ قوم سے کیے گئے کوئی چار وعدے بھی پورے نہیں کر سکی۔ ملک میں توازن اور اعتدال کی بجائے جھوٹ اور مبالغہ عروج پر ہے جس کی تمام ذمہ داری وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے