فضل الرحمان

کوئی سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ فضل الرحمان کی عمران خان پر تنقید

شکارپور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے کوئی سازش نہیں اور وہ کاغذ بھی گم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک مہینے سے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ کرتے ہو پھر گھر بیٹھ جاتے ہو۔ پتا نہیں لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا بھی کہ نہیں۔ نوکریاں تو دور کی بات تم نے 40 لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ابھی کہتا ہے کہ مجھے حکومت دو، کیونکہ اس کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوا۔ تم نے اس نے قوم کا بیڑا غرق کردیا، اپنی کارکردگی تو بتاؤ، مہنگائی کی دلدل میں ہم تمہاری وجہ سے پھنس گئے ہیں اور مہنگائی کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے