شہباز شریف

کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے