مریم نواز

کس کس کو چپ کروائیں گے؟ اب تو پورا ملک بول رہا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے اس میں کوتاہی مجرمانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ  کس کس کو چپ کروائیں گے؟ اب تو پورا ملک بول رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ حرکتیں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی، اس پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی نے صحافی برادری کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور ان کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‏ایک ہی دن میں دو صحافیوں کا اغوا نہایت ہی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے