کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرامن احتجاج تشدد میں بدل سکتا ہے

کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرامن احتجاج تشدد میں بدل سکتا ہے:رانا ثناءاللہ

بہاولپور(پاک صحافت) بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرقانون و پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے انتظامیہ کو وارننگ دے رہا ہوں کے کارکنوں کو رہا کیا جائے، اگر کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرامن احتجاج تشدد میں بدل سکتا ہے۔  کل کی ریلی پاکستان اور بہاولپور کی عوام اس حکومت کے خلاف اپنا عدم اعتماد دیں گے۔حکومت ہمارے کارکنان کو فوری رہا کرے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عوام پرامن طریقے سے جعلی حکومت اور جعلی حکومت بنانے والوں پر اپنا فیصلہ واضح کریں گے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے عوام فیصلہ کریں گے، ووٹ کی عزت کے لیے عوام کل اپنے رہنماؤں کو بہاولپور میں خوش آمدید کہیں گے، کل کی ریلی پاکستان اور بہاولپور کی عوام اس حکومت کے خلاف اپنا عدم اعتماد دیں گے، کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ ہمارے کارکنان کو گرفتار کررہے ہیں، انتظامیہ کو وارننگ دے رہا ہوں کے کارکنوں کو رہا کیا جائے اگر کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرامن احتجاج تشدد میں بدل سکتا ہے، انتظامیہ کٹھ پتلی حکومت کے احکامات نہ مانیں، عوام میں بھرپور جذبہ ہے، ریلی کو کامیاب بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کردی

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں پی ڈی ایم کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے روٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب نے ریلی کی اجازت مجبوری میں نہیں دی، انتظامیہ کسی غیرقانونی حکم کو نہ مانیں، بہاولپور ن لیگ کی قیادت سے میٹنگ کی ہے تمام پروگرام متفقہ طور پر تشکیل دیا گیا ہے، پی ڈی ایم کے متفقہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک کو لوڈشیڈنگ، خودکش حملوں سے نجات دی، موٹرویز، میٹروز دیے۔

شاہ محمود قریشی غریب مریدوں کے پیسوں پر پلتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ غیرآئینی حکومت سے پیچھے ہٹے تو بات ہو سکتی ہے، خواجہ آصف کو بے قصور گرفتار کیا گیا ہے، لوگوں کو ڈرانے کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، 2021ء میں یہ حکومت دفعہ ہوجائے گی اس لیے اس سال کو ترقی کا سال قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے