خواجہ آصف

ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر لا کر بسایا گیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر لا کر بسایا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشت گردی ہمارا مقدر بن گئی، جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ساری رات سیکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے۔  اس موقع پر خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا، جو باتیں پروگرامز میں کی جاتی ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، گزشتہ 32 سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے