شمشاد اختر

ڈیم فنڈز میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ روپے موجود ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈز میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ روپے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سینیٹ اجلاس میں ڈیم فنڈز کے حوالے سے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ روپے موجود ہیں، اب تک کوئی رقم فنڈ سے باہر نہیں نکالی گئی، یہ رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جاسکے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے تحریری جواب میں مزید بتایا ہے کہ جولائی تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت 11 ارب 46 کروڑ روپے تھی، جس پر سرکاری منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے