چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔ خیال رہے کہ بطور چیف جسٹس پہلے دن سپریم کورٹ آمد کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے پولیس کو اپنی ذمے داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عملے کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز ہیں اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ آتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں، یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے